ٹوئنٹی -20 کے ماہر بلے باز یوسف پٹھان کا ہانگ کانگ ٹوئنٹی -20 لیگ میں کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انہیں اس لیگ میں کھیلنے کے لئے این او سی سرٹیفکیٹ نہیں دیا
ہے۔پٹھان نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے انہیں اس
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے این او سی سرٹیفکیٹ دے دیا ہے لیکن بی سی سی
آئی نے اب واضح طور پر کہا ہے کہ اس نے پٹھان کو این او سی سرٹیفکیٹ نہیں
دیا تھا۔